کراچی: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا۔ ہنڈرڈ انڈیکس میں 1000 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد انڈیکس 1 لاکھ 37 ہزار 18 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
یہ تیزی ایسے وقت میں آئی ہے جب گزشتہ روز مارکیٹ کا اختتام مندی کے ساتھ ہوا تھا، اور انڈیکس 562 پوائنٹس کم ہو کر 1 لاکھ 35 ہزار 939 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔