کراچی:پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروبار کے آغاز کے ساتھ ہی تیزی دیکھنے میں آئی۔ کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 2,510 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جس کے بعد انڈیکس 1,83,981 پوائنٹس پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
گزشتہ روز ہنڈرڈ انڈیکس 1,81,456 پوائنٹس پر بند ہوا تھا، جس کے بعد آج کی مثبت کارکردگی سے مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کا اظہار ہوا ہے۔