Wed, September 16, 2026

پاکستان اور دنیا بھر کے پاکستانی گاڑی مالکان کے لیے جدید بائیو میٹرک سہولت کا آغاز

پاکستان اور دنیا بھر کے پاکستانی گاڑی مالکان کے لیے جدید بائیو میٹرک سہولت کا آغاز

لاہور: پنجاب حکومت نے گاڑی مالکان کی بائیو میٹرک تصدیق کے لیے پاک آئی ڈی ایپ متعارف کروا دی ہے، جس کے ذریعے اب گاڑیوں کی رجسٹریشن، خرید و فروخت اور ٹرانسفر کے لیے دفاتر کا دورہ کرنے کی ضرورت ختم ہو گئی ہے۔

اب پاکستان کے علاوہ دنیا بھر میں رہنے والے پاکستانی گاڑی مالکان گھر بیٹھے اپنی شناختی تصدیق مکمل کر سکیں گے۔ اس تصدیق کے بعد ای سروسز اور آن لائن ادائیگی کی سہولت کے ذریعے ٹرانسفر کا عمل نہ صرف تیز ہوگا بلکہ زیادہ شفاف بھی ہو جائے گا۔

پاک آئی ڈی ایپ کا افتتاح ڈی جی ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن نے اپنے دفتر سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس ایپ کے ذریعے پنجاب میں موجود تقریباً 2 کروڑ 60 لاکھ گاڑیوں کی ملکیت کی تبدیلی کا عمل بہت آسان اور تیز رفتار ہو جائے گا۔ ملکیت کی تصدیق اور فیس کی آن لائن ادائیگی کے بعد ٹرانسفر 48 گھنٹوں کے اندر مکمل کر دیا جائے گا۔

ٹیگز: