جنیوا : عمان کی ثالثی میں ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام پر بالواسطہ مذاکرات کا دوسرا دور کل جنیوا میں شروع ہو گا۔
ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اپنے تکنیکی اور سفارتی وفد کے ساتھ مذاکرات میں شرکت کے لیے سوئٹزرلینڈ روانہ ہو گئے ہیں۔ ان مذاکرات میں سوئٹزرلینڈ اور عمان کے وزرائے خارجہ، بین الاقوامی جوہری توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل اور دیگر عالمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی جائیں گی۔
یاد رہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان جوہری پروگرام پر بات چیت کا پہلا دور عمان میں ہوا تھا، جہاں دونوں ممالک نے مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ کیا تھا۔