اوکاڑہ: پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما اور سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں منظور احمد وٹو طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے۔ مرحوم کی نماز جنازہ اور تدفین کی تاریخ بعد میں اعلان کی جائے گی۔
میاں منظور وٹو نے اپنے سیاسی کیریئر کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب، پنجاب اسمبلی کے اسپیکر اور دیگر اہم عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ ان کا تعلق اوکاڑہ کے علاقے حویلی لکھا سے تھا۔
ان کے انتقال پر ملک بھر کے سیاسی اور سماجی رہنماؤں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور مرحوم کی خدمات کو یاد کیا۔