Wed, September 16, 2026

پاکستان سرحد پار دہشت گردوں کے مستقل خطرات سے دوچار:دفتر خارجہ

 پاکستان سرحد پار دہشت گردوں کے مستقل خطرات سے دوچار:دفتر خارجہ

اسلام آباد :دفتر خارجہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ پاکستان کو سرحد پار سے سرگرم دہشت گرد عناصر کے مسلسل خطرات لاحق ہیں، اور بعض گروہوں کو ہمارے حریف ممالک کی جانب سے حمایت حاصل ہے۔

ترجمان نے کہا کہ دہشت گردی کی وجہ سے پاکستان دنیا کے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے اور اب تک 90 ہزار سے زائد جانوں کا نقصان ہو چکا ہے، جو قوم کی قربانیوں کا ثبوت ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ قربانیاں دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے غیر متزلزل عزم اور قومی کردار کی روشن مثال ہیں، اور پاکستان کی قربانیوں نے خطے اور دنیا میں انسانی جانوں کی حفاظت میں اہم کردار ادا کیا۔

سانحہ آرمی پبلک سکول کے معصوم بچوں کی قربانی دہشت گردی کے خلاف قومی عزم کی یاد دہانی ہے، جبکہ سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں۔

ترجمان نے عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے اور دہشت گردی کے خاتمے کے لیے تعاون بڑھائے۔

ٹیگز: