Wed, September 16, 2026

سپیریئر یونیورسٹی میں انڈسٹری میٹس اکیڈمیا، طلبہ کے تخلیقی پراجیکٹس نے توجہ حاصل کرلی

سپیریئر یونیورسٹی میں انڈسٹری میٹس اکیڈمیا، طلبہ کے تخلیقی پراجیکٹس نے توجہ حاصل کرلی

لاہور:سپیریئر یونیورسٹی کے زیرِ اہتمام انڈسٹری میٹس اکیڈمیا کے آخری روز انڈسٹری سے وابستہ افراد اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ یونیورسٹی کے مطابق ادارہ طلبہ کو عملی تجربے اور انڈسٹری سے روابط کے مواقع فراہم کرنے پر توجہ دے رہا ہے۔

تقریب میں گرافک ڈیزائن ڈیپارٹمنٹ کے طالب علم نے مختلف ممالک کے ریسنگ ٹریکس کے ڈیزائن پیش کیے، جبکہ ریسنگ سِم کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا۔

گرافک ڈیزائن، انٹیریئر ڈیزائن، فیشن اور کری ایٹو ڈیپارٹمنٹ کے طلبہ نے اپنے تھیسز اور مختلف تخلیقی پراجیکٹس بھی نمائش کے لیے پیش کیے، جنہیں شرکا نے سراہا۔

ٹیگز: