واشنگٹن :واشنگٹن میں بھارت کے یوم آزادی کی تقریب کے دوران سکھ برادری نے بھارتی سفارتخانے کے سامنے شدید احتجاج کیا۔ مظاہرین نے ’’بھارت مردہ باد‘‘ اور ’’قاتل مودی‘‘ کے نعرے بلند کیے اور بھارتی ترنگے کو پھاڑ کر اس کے ٹکڑے سفارتخانے کے دروازے پر پھینک دیے۔
سکھوں کے احتجاج نے بھارتی سفارتکاروں میں خوف و ہراس پیدا کیا، جس پر پولیس کو فوری طور پر طلب کیا گیا۔ احتجاج کے دوران خالصتان کونسل کے سربراہ ڈاکٹر سندھو نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب خالصتان کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔