Wed, September 16, 2026

علیمہ خان نے 26 نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم چیلنج کر دی، عدالت نے کارروائی مؤخر کر دی

علیمہ خان نے 26 نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم چیلنج کر دی، عدالت نے کارروائی مؤخر کر دی

راولپنڈی : پی ٹی آئی کے بانی عمران خان کی بہن، علیمہ خان نے 26 نومبر احتجاج کیس میں فرد جرم کی کارروائی اور دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کو چیلنج کر دیا۔ ان کے وکیل نے عدالت میں درخواست دی کہ علیمہ خان پر احتجاج کا نہیں، بلکہ صرف عمران خان تک پیغام پہنچانے کا الزام ہے۔

علیمہ خان کا کہنا تھا کہ آئین کے تحت ہر شہری کو اپنے خیالات کے اظہار کا حق حاصل ہے، اور اگر پیغام پہنچانا دہشت گردی کے زمرے میں آتا ہے تو پھر میڈیا نے بھی یہی پیغام عوام تک پہنچایا، جس پر میڈیا بھی قصوروار بنے گا۔

انہوں نے عدالت سے درخواست کی کہ دہشت گردی کی دفعہ 7 اے ٹی اے کو مقدمے سے خارج کیا جائے اور پورے کیس کو غیر قانونی قرار دے کر مسترد کیا جائے۔

عدالت نے ان کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے ان کے جاری وارنٹ گرفتاری منسوخ کر دیے اور فرد جرم کی کارروائی مؤخر کر دی۔ اس کے علاوہ، عدالت نے سرکاری پراسیکیوٹر کو نوٹس بھی جاری کر دیے۔عدالتی کارروائی کے بعد علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین خان کچہری سے اڈیالہ جیل روانہ ہو گئیں۔

ٹیگز: