Wed, September 16, 2026

آج پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف میدان میں اُترے گی

آج پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم انگلینڈ کے خلاف میدان میں اُترے گی

کولمبو: آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ 2025 کے اہم میچ میں آج پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا مقابلہ انگلینڈ سے ہو گا۔ پاکستانی خواتین کرکٹرز نے کولمبو میں بھرپور پریکٹس کی، جس میں بیٹنگ اور بولنگ کی مشقیں شامل تھیں، لیکن بارش کے سبب فیلڈنگ سیشن کو منسوخ کرنا پڑا۔

پاکستانی ٹیم اس میچ کے لیے پوری تیاری کے ساتھ میدان میں اُترنے کو تیار ہے، لیکن موسم کی صورتحال ٹیم کی پریکٹس پر اثرانداز ہو رہی ہے۔ اس سے قبل سری لنکا اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے بغیر کسی نتیجے کے ختم ہوگیا، اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔

پاکستانی ٹیم کی کوچنگ اسٹاف نے کہا ہے کہ ٹیم کا اعتماد بلند ہے اور بارش کے باوجود انہوں نے اپنے بیٹنگ اور بولنگ کی تیاری مکمل کی ہے۔ ان کا مقصد آج انگلینڈ کو سخت مقابلے میں شکست دینا ہے۔

گزشتہ روز جنوبی افریقا نے بنگلادیش کو دلچسپ مقابلے کے بعد تین وکٹ سے شکست دی، اور آج کے میچ میں پاکستان کے لیے انگلینڈ کی ٹیم کو شکست دینا ایک بڑا چیلنج ہوگا۔

ٹیگز: