Wed, September 16, 2026

مقبوضہ کشمیر کے نوگام پولیس سٹیشن میں دھماکا؛ 7 افراد ہلاک، 27 زخمی

مقبوضہ کشمیر کے نوگام پولیس سٹیشن میں دھماکا؛ 7 افراد ہلاک، 27 زخمی

سری نگر :مقبوضہ جموں و کشمیر کے سری نگر میں نوگام پولیس سٹیشن کے اندر زوردار دھماکے کے نتیجے میں آگ بھڑک اٹھی، جس سے کم از کم 7 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوگئے۔

 پولیس کے مطابق دھماکے کے بعد عمارت کے حصے تباہ ہو گئے جبکہ متعدد گاڑیاں بھی جل گئیں۔ ابتدائی رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ دھماکا ممکنہ طور پر ضبط شدہ امونیم نائٹریٹ کے پھٹنے سے ہوا۔ فائر ٹینڈرز نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی، جبکہ حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے اور مزید تحقیقات جاری ہیں۔

ٹیگز: