Wed, September 16, 2026

نائیجیریا میں آئل ٹینکر حادثے میں دھماکا، 35 افراد ہلاک

نائیجیریا میں آئل ٹینکر حادثے میں دھماکا، 35 افراد ہلاک

نائیجیریا: نائیجیریا کی ریاست نائیجر میں ایک آئل ٹینکر سڑک پر پھسل کر الٹ گیا جس کے بعد اس میں شدید دھماکا ہوگیا۔ اس حادثے کے نتیجے میں 35 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق، نائیجیریا کی فیڈرل روڈ سیفٹی کور (ایف آر ایس سی) کے سیکٹر کمانڈر عائیشاتو سعدو نے بتایا کہ ٹینکر کے الٹنے کے بعد پٹرول سڑک پر بہنے لگا، اور کچھ ہی دیر میں آگ لگ گئی۔ آگ کی شدت کے باعث حادثے میں جانی نقصان زیادہ ہوا۔

جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ نائیجیریا میں پٹرولیم مصنوعات کی سپلائی آئل ٹینکروں کے ذریعے کی جاتی ہے، کیونکہ ملک میں پائپ لائن کا انفرا اسٹرکچر محدود ہے، جس کی وجہ سے ایسے حادثات اکثر پیش آتے ہیں۔

نائیجیریا میں سڑکوں کی خراب حالت اور ناقص ٹریفک نظام بھی اس طرح کے حادثات کا باعث بنتے ہیں، جس کے نتیجے میں کئی انسانی جانیں ضائع ہو جاتی ہیں۔

ٹیگز: