Wed, September 16, 2026

اسلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ کی محسن نقوی سے ملاقات، اہم علاقائی امور پر گفتگو

اسلام آباد: امریکی نائب وزیر خارجہ کی محسن نقوی سے ملاقات، اہم علاقائی امور پر گفتگو

اسلام آباد : وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی سے امریکہ کے نائب وزیر خارجہ پال کپور نے اہم ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ کی تازہ ترین صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر قائم مقام امریکی سفیر نیٹلی بیکر، وزیر مملکت طلال چوہدری اور وفاقی سیکرٹری داخلہ بھی موجود تھے۔ ملاقات میں امریکی نائب وزیر خارجہ پال کپور نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے مثبت کردار کی کھل کر تعریف کی۔
دورانِ گفتگو وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان کے اہم مطالبات اور اقدامات پر روشنی ڈالی۔  پاکستان اور امریکہ کے مابین براہِ راست پروازوں کا جلد آغاز کیا جائے تاکہ عوامی روابط بڑھیں۔     بلوچستان میں ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے والی امریکی کمپنیوں کو حکومت کی جانب سے فول پروف سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔
 صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے موجودہ دورِ حکومت میں دونوں ممالک کے روابط میں مزید مضبوطی آئی ہے۔ پاکستان مشرقِ وسطیٰ کے تنازع کے ایک دیرپا، منصفانہ اور پُرامن حل کے لیے پرامید ہے۔

ٹیگز: