Wed, September 16, 2026

سعودی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو

سعودی و امریکی وزرائے خارجہ کا رابطہ، دو طرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر گفتگو

ریاض: سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو کے درمیان ٹیلیفونک گفتگو ہوئی، جس میں باہمی تعلقات، خطے کی صورتحال اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں جاری حالات کا جائزہ لیا اور امن و استحکام کے لیے مل کر کام کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ سعودی عرب اور امریکا کے درمیان اسٹریٹجک شراکت داری کو مزید مضبوط بنانے پر بھی بات چیت کی گئی۔

گفتگو میں دو طرفہ تعاون بڑھانے اور مستقبل میں مشترکہ اہداف کے لیے روابط کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

ٹیگز: