Wed, September 16, 2026

قوم اپنے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 16 مئی کو یومِ تشکر منائے گی

قوم اپنے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 16 مئی کو یومِ تشکر منائے گی

اسلام آباد :معرکہ حق میں دشمن پر تاریخی فتح حاصل کرنے کے بعد قوم اپنے ہیروز کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے 16 مئی کو یومِ تشکر منائے گی۔ حکومت نے اعلان کیا ہے کہ یہ دن افواج پاکستان کی بہادری، پیشہ ورانہ مہارت اور قربانیوں کے اعتراف میں منایا جائے گا۔

یوم تشکر کی تقریبات کا آغاز صبح مساجد میں قرآن خوانی اور ملک کی سلامتی کے لیے دعاؤں سے ہو گا۔ دارالحکومت اسلام آباد میں 31 توپوں اور صوبائی دارالحکومتوں میں 21 توپوں کی سلامی سے دن کی رسمی شروعات کی جائے گی۔

مزار قائد اور مزار اقبال پر گارڈز کی تبدیلی اور پرچم کشائی کی تقریبات قومی جذبے کو مزید اجاگر کریں گی، جبکہ ملک بھر میں شہداء کی یادگاروں پر پھول رکھے جائیں گے۔

آپریشن بنیان مرصوص کے شہداء کو یاد کرتے ہوئے ان کے اہلِ خانہ سے ملاقاتیں کی جائیں گی، اور ملک بھر میں تقریبات کا انعقاد کیا جائے گا۔

یومِ تشکر کی مرکزی تقریب رات کے وقت پاکستان مونومنٹ اسلام آباد میں ہوگی، جس میں وزیراعظم، مسلح افواج کے سربراہان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

ٹیگز: