Wed, September 16, 2026

پاکستان کو بھارت پر بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی، عالمی جریدے "دی ڈپلومیٹ" نے اعتراف کر لیا

پاکستان کو بھارت پر بڑی سفارتی اور عسکری کامیابی، عالمی جریدے

اسلام آباد: دنیا کے معروف بین الاقوامی جریدے دی ڈپلومیٹ نے اپنی ایک رپورٹ میں اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ پاکستان نے بھارت کے ساتھ حالیہ کشیدگی میں نہ صرف عسکری میدان میں بھرپور دفاع کیا، بلکہ سفارتی محاذ پر بھی نمایاں کامیابی حاصل کی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے تحمل اور تدبر سے کام لیتے ہوئے عالمی برادری کو اپنا مؤقف مؤثر انداز میں سمجھایا، جب کہ بھارت الزامات لگانے کے باوجود پلوامہ حملے کے حوالے سے کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کر سکا۔ اس کمزوری نے بھارت کی سفارتی ساکھ کو نقصان پہنچایا۔

دی ڈپلومیٹ کے مطابق پاکستان نے جس طرح دشمن کے حملے کا جواب دیا، اس سے یہ واضح ہو گیا کہ پاکستان اپنی خودمختاری کے دفاع کے لیے مکمل طور پر تیار اور پرعزم ہے۔ پاک فضائیہ کی مؤثر کارروائیوں اور چینی تعاون سے بھارت کی ایئر فورس کو بھی شدید دھچکا پہنچا۔

رپورٹ میں رافیل طیاروں کی کارکردگی پر اٹھنے والے سوالات کا ذکر بھی کیا گیا، جو بھارت کے لیے عالمی سطح پر شرمندگی کا باعث بنے۔ جریدے نے تسلیم کیا کہ پاکستان نے سیاسی سمجھداری اور سفارتی حکمتِ عملی سے بھارت کے جنگی عزائم کو ناکام بنایا۔

ٹیگز: