Wed, September 16, 2026

ٹرمپ کی جانب سے پابندیاں ختم ہوں تو معاہدے کے لیے تیار ہیں ، ایران

ٹرمپ کی جانب سے پابندیاں ختم ہوں تو معاہدے کے لیے تیار ہیں ، ایران

تہران : تہران نے کہا ہے کہ اگر امریکا ایران پر لگائی گئی تمام اقتصادی پابندیاں ختم کر دے تو وہ جوہری معاہدے میں دوبارہ شامل ہونے کے لیے تیار ہے۔

ایرانی سپریم لیڈر کے سینئر مشیر علی شمخانی نے واضح کیا ہے کہ ایران یورینیم کی افزودگی صرف پرامن مقاصد تک محدود رکھنے پر آمادہ ہے، اور اگر معاہدہ ہو جاتا ہے تو وہ اپنا موجودہ افزودہ یورینیم بھی ترک کر سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران بین الاقوامی معائنہ کاروں کو اپنی جوہری تنصیبات کا جائزہ لینے کی اجازت دینے کے لیے بھی تیار ہے، مگر امریکا کو پہلے تمام پابندیاں مکمل طور پر ختم کرنا ہوں گی۔ یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے حال ہی میں ایران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کی حمایت کرنے والے افراد اور کمپنیوں پر مزید پابندیاں لگا دی ہیں۔

ٹیگز: