Wed, September 16, 2026

خرمشہر، خیبر شکن اور سیجل کی گھن گرج: ایران کا اسرائیل پر سب سے بڑا فضائی حملہ، تل ابیب میں ملبے کے ڈھیر

خرمشہر، خیبر شکن اور سیجل کی گھن گرج: ایران کا اسرائیل پر سب سے بڑا فضائی حملہ، تل ابیب میں ملبے کے ڈھیر

تہران/تل ابیب: ایرانی پاسدارانِ انقلاب نے مشرقِ وسطیٰ میں اپنی فوجی کارروائیوں کے دائرہ کار کو وسعت دیتے ہوئے 'آپریشن وعدہ صادق 4' کی 54 ویں لہر کا آغاز کر دیا ہے۔ ان حملوں میں اسرائیل کے اہم دفاعی مراکز اور متحدہ عرب امارات میں قائم امریکی فضائی اڈے کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

اس کارروائی کی سب سے بڑی خاصیت 'سیجل' (Sejjil) میزائل کا پہلی بار جنگی استعمال ہے، جس نے 2 ٹن وزنی وار ہیڈ کے ساتھ اپنے اہداف پر کاری ضرب لگائی۔ اس کے علاوہ خیبر شکن، خرمشہر، قادر اور عماد میزائلوں نے بھی صیہونی ریاست میں بڑے پیمانے پر تباہی مچائی۔
تل ابیب سے موصولہ اطلاعات کے مطابق، شہر کا نقشہ بدل چکا ہے؛ عمارتیں اور گاڑیاں ملبے کا ڈھیر بن گئی ہیں اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں 100 سے زائد اسرائیلیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔ پاسدارانِ انقلاب نے دوٹوک پیغام دیا ہے کہ نیتن یاہو کا پیچھا جاری رہے گا اور "بچوں کے قاتل" کو اس کے انجام تک پہنچایا جائے گا۔

ٹیگز: