Wed, September 16, 2026

دہشت گردوں کی بیخ کنی پر بھارت کی چیخیں نکلنا سمجھ میں آتا ہے، دفترِ خارجہ کا کرارا جواب

دہشت گردوں کی بیخ کنی پر بھارت کی چیخیں نکلنا سمجھ میں آتا ہے، دفترِ خارجہ کا کرارا جواب

اسلام آباد : پاکستان نے افغانستان میں دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر کی گئی کارروائی کے خلاف بھارتی بیان کو "سفید جھوٹ اور منافقت کا شاہکار" قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے۔ترجمان دفترِ خارجہ طاہر حسین اندرابی نے بھارتی پروپیگنڈے کا بھرپور جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی کارروائی اپنی بقا اور سلامتی کے لیے ناگزیر اور مکمل طور پر جائز تھی۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کا اس پر واویلا کرنا اس کی اپنی بوکھلاہٹ کا ثبوت ہے۔
 ترجمان کے مطابق بھارت 'فتنہ الخوارج' اور 'فتنہ الہندوستان' جیسے دہشت گرد گروہوں کا اصل ماسٹر مائنڈ ہے اور انہیں افغان سرزمین پر پناہ فراہم کرنے میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہا ہے۔ پاکستان نے واضح کیا کہ بھارت ایک طرف عالمی سطح پر دہشت گردی کا رونا روتا ہے اور دوسری طرف پاکستان کے خلاف دہشت گردوں کی مالی و عسکری معاونت کرتا ہے۔
 بیان میں کہا گیا کہ افغانستان میں دہشت گردوں کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی سے بھارت کا سرمایہ ڈوب رہا ہے، اسی لیے نئی دہلی سے مایوسی بھرے بیانات سامنے آ رہے ہیں۔پاکستان اپنی سرزمین کی حفاظت کرنا جانتا ہے اور کسی بھی ملک کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ ہمارے دفاعی اقدامات پر انگلی اٹھائے۔"

ٹیگز: