Wed, September 16, 2026

اسلامو فوبیا قابل مذمت، مسلم ممالک کو اتحاد کی ضرورت ہے، مریم نواز

اسلامو فوبیا قابل مذمت، مسلم ممالک کو اتحاد کی ضرورت ہے، مریم نواز

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن کے موقع پر کہا کہ مسلمانوں کے ساتھ امتیازی سلوک ناقابل قبول ہے اور یہ ظلم فلسطین اور کشمیر میں بھی دیکھا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسلام ایک پرامن دین ہے جو انسانی حقوق کی ضمانت دیتا ہے، اور اسلامو فوبیا کو ختم کرنے کے لیے مثبت اقدار اور ہر فرد کے درست رویے کی ضرورت ہے۔

مریم نواز نے مسلم ممالک پر زور دیا کہ وہ آپس کے اختلافات ختم کریں اور اتحاد کی مثال قائم کریں۔ ساتھ ہی انہوں نے بردباری، تحمل اور تحمل کے فروغ کا عہد کرنے پر زور دیا تاکہ عالمی سطح پر اسلامو فوبیا کا خاتمہ ممکن ہو سکے۔

ٹیگز: