Wed, September 16, 2026

اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی سطح پر مزید اقدامات کی ضرورت ہے:وزیراعظم شہباز شریف

 اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی سطح پر مزید اقدامات کی ضرورت ہے:وزیراعظم شہباز شریف

اسلام آباد: وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ آج ہم اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن مناتے ہوئے عالمی برادری کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کر رہے ہیں، تاکہ مسلمانوں کو درپیش مشکلات کو عالمی سطح پر اجاگر کیا جا سکے۔

اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ تین سال قبل اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اس دن کو منانے کا فیصلہ کیا تھا، جو اسلامو فوبیا کے خطرات اور اس کے اثرات کے بارے میں دنیا کو آگاہ کرنے کا اہم اقدام تھا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اسلامو فوبیا کی لہر کو روکنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔ آزادی اظہار کی آڑ میں مذہبی توہین یا مقدس علامتوں کی بے حرمتی کا کوئی جواز نہیں ہونا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے امن، محبت اور رواداری کے پیغام کو عالمی سطح پر پھیلانے کے لیے پرعزم ہے اور اس مقصد کے لیے مستقل طور پر کام کرتا رہے گا۔

ٹیگز: