نیویارک : اسلاموفوبیا کے خلاف عالمی دن پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتیریس نے کہا کہ دنیا بھر میں مسلمان ادارہ جاتی امتیاز اور سماجی و معاشی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بھی بتایا کہ مسلمانوں کو بعض ممالک میں امیگریشن پالیسیوں اور پروفائلنگ کی وجہ سے مشکلات پیش آتی ہیں۔ گوتیریس نے عالمی برادری پر زور دیا کہ ہر انسان کے لیے برابری، وقار اور انسانی حقوق یقینی بنائے جائیں، چاہے اس کا مذہب کوئی بھی ہو۔