Wed, September 16, 2026

افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے: احمد مسعود

افغانستان دہشت گردوں کی آماجگاہ بن چکا ہے: احمد مسعود

کابل:نیشنل ریزسٹنس فرنٹ کے سربراہ احمد مسعود نے حزبِ وحدت کے سابق لیڈر عبدالعلی مزاری کی 31 ویں برسی کے موقع پر طالبان کی پالیسیوں پر سخت تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ طالبان نے دہشت گرد گروہوں کی حمایت کی خاطر افغان عوام کے مفادات کو داؤ پر لگا دیا ہے۔
احمد مسعود کا کہنا تھا کہ طالبان نے القاعدہ، ٹی ٹی پی (TTP)، جیش العدل اور انصار اللہ جیسی تنظیموں کو محفوظ پناہ گاہیں فراہم کر کے افغانستان کو عالمی جغرافیائی سیاست اور سیکیورٹی گیمز کا مرکز بنا دیا ہے۔ انہوں نے افغان حدود میں پاکستانی فوج کی کارروائیوں کا ذمہ دار طالبان کے غیر دانشمندانہ فیصلوں اور دہشت گردوں کی سرپرستی کو ٹھہرایا۔
 ان کے مطابق ماضی اور حال کے تمام بحرانوں کی اصل وجہ طالبان ہیں، جنہوں نے ملک کو سیکیورٹی کے سنگین مسائل میں دھکیل دیا ہے۔ان کاکہنا ہے کہ  آج جو جنگی صورتحال ہم دیکھ رہے ہیں، وہ طالبان کی جانب سے غیر ملکی دہشت گردوں کو پناہ دینے کا براہِ راست نتیجہ ہے۔

ٹیگز: