Wed, September 16, 2026

اچھی نیت، اچھی صحت : شہزاد نواز کا مداحوں کو خاص پیغام

اچھی نیت، اچھی صحت : شہزاد نواز کا مداحوں کو خاص پیغام

لاہور: سینئر اداکار شہزاد نواز نے اپنی فٹنس اور جوان نظر آنے کا راز کسی خاص ڈائٹ یا ورزش کے بجائے اچھی نیت اور مثبت طرزِ زندگی کو قرار دیا ہے۔

ایک پروگرام میں گفتگو کے دوران جب ان سے ان کی فٹنس کا راز اور ڈائٹ پلان پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ اصل خوبصورتی اور صحت کا تعلق انسان کے باطن سے ہوتا ہے۔

شہزاد نواز کا کہنا تھا کہ اگر انسان کے دل میں سکون، نیت میں خلوص اور دوسروں کے لیے اچھے جذبات ہوں تو اس کے مثبت اثرات چہرے پر بھی نمایاں ہوتے ہیں۔ تاہم ناانصافی، بے ایمانی اور دوسروں کا حق مارنے جیسے اعمال انسان کی شخصیت اور چہرے سے بھی ظاہر ہونے لگتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ عاجزی، دیانت داری اور صاف دل کے ساتھ زندگی گزارنے والا شخص نہ صرف ذہنی طور پر مطمئن رہتا ہے بلکہ اس کی شخصیت بھی پُرکشش دکھائی دیتی ہے۔

شہزاد نواز کے اس بیان کو سوشل میڈیا پر بھی خوب سراہا جا رہا ہے، جہاں صارفین نے ان کی سوچ کو قابلِ تعریف قرار دیا۔

ٹیگز: