Wed, September 16, 2026

عمران خان کی کال پر تحریک شروع، عروج 5 اگست کو متوقع:بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

عمران خان کی کال پر تحریک شروع، عروج 5 اگست کو متوقع:بیرسٹر گوہر کا دعویٰ

اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی کال پر تحریک کا آغاز ہو چکا ہے جس کا عروج 5 اگست کو متوقع ہے۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے بیان کی وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ گنڈا پور کا مطلب 90 دن کے اندر کوئی سیاسی پیش رفت ہو سکتی ہے، آر یا پار۔

میڈیا سے گفتگو میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ علی امین گنڈا پور پارٹی اور حکومت دونوں معاملات کو سنبھال رہے ہیں اور وہ عمران خان کے کھلاڑی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی میں اختلافات کی باتیں غلط فہمی ہیں اور سب بات چیت کے ذریعے حل ہو رہی ہیں۔

انہوں نے حکومت کی جانب سے تحریک پر سخت ردعمل کو محض سیاسی بیان بازی قرار دیا اور کہا کہ تحریک انصاف پر دباؤ ڈال کر تنہا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، لیکن پارٹی اپنی حکمت عملی کے ساتھ آگے بڑھے گی۔

ٹیگز: