Wed, September 16, 2026

برطانیہ کا بڑا قدم: سٹوڈنٹس اور ورک ویزہ ہولڈرز کے لیے ای ویزا سسٹم شروع

برطانیہ کا بڑا قدم: سٹوڈنٹس اور ورک ویزہ ہولڈرز کے لیے ای ویزا سسٹم شروع

اسلام آباد : برطانیہ نے اپنے امیگریشن نظام کو مزید آسان اور جدید بنانے کے لیے ای ویزا سسٹم متعارف کرا دیا ہے۔ اس نئے نظام کے تحت اب سٹڈی اور ورک ویزوں کے لیے پاسپورٹ پر فزیکل ویزا سٹکر کی ضرورت نہیں ہو گی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے بتایا کہ اب ویزا آن لائن UKVI اکاؤنٹ کے ذریعے جاری کیا جائے گا، جس سے نہ صرف وقت بچے گا بلکہ عمل بھی آسان اور محفوظ ہو جائے گا۔

ای ویزا سسٹم ان افراد  پر  لاگو ہو گا جو سٹوڈنٹ ویزا، گلوبل ٹیلنٹ، سکلڈ ورکر، سپورٹس پرسن، یوتھ موبیلٹی، ٹیمپریری ورک یا بزنس موبیلٹی ویزا حاصل کر رہے ہیں۔

ہائی کمشنر کے مطابق ویزا کی حیثیت دکھانے کے لیے “View and Prove” نامی نئی آن لائن سروس بھی فراہم کی گئی ہے، جس کے ذریعے ویزا ہولڈرز اپنی ویزا تفصیلات کسی بھی ادارے کو باآسانی دکھا سکیں گے۔

انہوں نے یہ بھی واضح کیا کہ وزیٹر ویزا یا ڈپینڈنٹ ویزوں پر فزیکل ویزا سٹکر بدستور جاری کیا جائے گا، اور جو افراد پہلے سے فزیکل ویزا رکھتے ہیں انہیں کسی نئی کارروائی کی ضرورت نہیں ہو گی۔

ٹیگز: