Wed, September 16, 2026

سندھ حکومت عوامی فلاح کے ہر شعبے میں نمایاں اقدامات کر رہی ہے:بلاول بھٹو

 سندھ حکومت عوامی فلاح کے ہر شعبے میں نمایاں اقدامات کر رہی ہے:بلاول بھٹو

اسلام آباد: چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ سندھ حکومت ہر شعبے میں عوام کے لیے بہترین اقدامات کر رہی ہے اور صوبے کی ترقی و فلاح کے لیے مستقل کام جاری ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھاری عوامی اکثریت کے ساتھ سندھ میں اقتدار میں آئی اور صوبے کے چیلنجز کا سامنا مؤثر حکمت عملی سے کیا گیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت کے آغاز میں دہشت گرد حملوں اور سیکیورٹی مسائل کا سامنا رہا، مگر پارٹی نے ہر دور میں مشکل حالات پر قابو پایا۔

چیئرمین پیپلز پارٹی نے صحت کے شعبے میں سندھ حکومت کی کامیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ صوبے میں عالمی معیار کی صحت سہولیات مفت فراہم کی جا رہی ہیں اور پہلی بار کینسر کے علاج کے لیے سائبر نائف ٹیکنالوجی متعارف کرائی گئی ہے۔ علاوہ ازیں، کینسر اور امراض قلب کے مریضوں کا مفت علاج بھی جاری ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سندھ بھر میں این آئی سی وی ڈی طرز کے 11 اسپتال قائم کیے گئے ہیں اور ایک سال کے دوران 2.9 ملین مریضوں کو علاج فراہم کیا جا چکا ہے۔

بلاول بھٹو نے کہا کہ سندھ حکومت مستقبل میں بھی ہر شعبے میں ترقی اور عوامی سہولیات کو ترجیح دے گی اور عوامی فلاح کے لیے اقدامات مسلسل جاری رہیں گے۔

ٹیگز: