کراچی: چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت صحت کے شعبے میں بہتری کے لیے کام کر رہی ہے۔
تقریب سے خطاب میں بلاول بھٹو نے بتایا کہ ٹیلی میڈیسن اور جدید ٹیکنالوجی علاج میں مددگار ثابت ہو رہی ہیں، لیکن ساتھ ہی اخلاقیات کے بغیر یہ ٹیکنالوجی خطرناک ہو سکتی ہے۔
انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کو دیانت دار اور باشعور ڈاکٹروں کی ضرورت ہے تاکہ صحت کا شعبہ عوام کے لیے مؤثر بنایا جا سکے۔