اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اعلان کیا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں اہم پیش رفت ہوئی ہے، اور اس کا نمبر 126 سے بڑھ کر 98 تک پہنچ گیا ہے۔
محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ یہ پیش رفت پاکستان کے سفارتی تعلقات اور شہریوں کے بین الاقوامی سفر کے لیے اہم کامیابی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کے پاسپورٹ کی ساکھ میں واضح بہتری ریکارڈ کی گئی ہے اور مستقبل میں اس معیار کو مزید بہتر بنانے کے اقدامات جاری رہیں گے۔
وفاقی وزیر داخلہ نے شہریوں کو یقین دلایا کہ حکومت بین الاقوامی ویزا سہولیات میں آسانیاں پیدا کرنے اور پاکستانی پاسپورٹ کی قدر بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے۔