کولمبو: پاک بھارت ٹاکرے سے قبل میدانِ کرکٹ کسی سیاسی اکھاڑے کا منظر پیش کرنے لگا ہے۔ ذرائع کے مطابق بھارت اپنے 6 جنگی طیارے گرنے کی تاریخی ہزیمت کا غصہ ابھی تک ٹھنڈا نہیں کر پایا ہے، اور اب اسی تلخی کو کرکٹ کے میدان میں لانے کی تیاری کر لی گئی ہے۔
باوثوق ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ بھارتی ٹیم نے میچ کے آغاز پر پاکستانی کپتان سے ہینڈ شیک نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس اقدام کو بھارتی ٹیم کی جانب سے "خاموش احتجاج" کا نام دیا جا رہا ہے، جس نے کھیل کی عالمی برادری میں ایک نئی بحث چھیڑ دی ہے۔
کرکٹ ماہرین نے بھارتی رویے کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کے میدان میں مصافحہ نہ کرنا اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی ہے۔ایشیا کپ میں بھی بھارتی کپتان کی اسی ہٹ دھرمی نے کرکٹ کی ساکھ کو نقصان پہنچایا تھا۔
اگرچہ سفارتی سرد جنگ نے فضا میں تناؤ پیدا کر دیا ہے، لیکن شائقینِ کرکٹ کا جوش و خروش دیدنی ہے۔ کولمبو میں سیکیورٹی ہائی الرٹ پر ہے تاکہ اسٹیڈیم کے اندر اور باہر کسی بھی ممکنہ بدمزگی کو روکا جا سکے۔ماہرین کا سوال ہے کہ کیا کھیل کے میدان میں ہاتھ نہ ملانے سے بھارت اپنی ماضی کی ناکامیوں کا ازالہ کر سکے گا؟