Wed, September 16, 2026

چینی فنکاروں کی طنزیہ ویڈیو وائرل، رافیل طیارے گرنے پر بھارت کا تمسخر اڑایا گیا

چینی فنکاروں کی طنزیہ ویڈیو وائرل، رافیل طیارے گرنے پر بھارت کا تمسخر اڑایا گیا

بیجنگ: پاکستان کی جانب سے حالیہ دنوں میں بھارتی رافیل طیارے مار گرائے جانے کے دعوے کے بعد، چینی فنکاروں کی ایک مزاحیہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جس میں بھارت کا طنزیہ انداز میں مذاق اڑایا گیا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق، چینی زبان میں بنائی گئی ویڈیو میں چار اداکاروں کو روایتی بھارتی لباس پہنے دکھایا گیا ہے، جو مبالغہ آمیز جذباتی انداز میں شکوہ کرتے ہیں کہ:

"بھارت نے بڑی محنت سے پیسے جمع کر کے چند رافیل طیارے خریدے تھے، مگر پاکستان نے انہیں تباہ کر کے اربوں کا نقصان کر دیا۔"
اگرچہ ویڈیو چینی زبان میں ہے، تاہم اداکاری، منظر کشی اور مکالموں کے انداز سے واضح ہوتا ہے کہ یہ بھارت کی فضائی ناکامی پر طنز ہے۔

یہ ویڈیو چین، پاکستان اور بھارت سمیت دنیا کے مختلف حصوں میں تیزی سے مقبول ہو رہی ہے، اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر دلچسپی، تنقید اور مزاح کا مرکز بنی ہوئی ہے۔

 
 

ٹیگز: