Wed, September 16, 2026

نفرتیں مٹائیں، محبتیں بڑھائیں: حافظ طاہر اشرفی کا رمضان کی آمد پر امتِ مسلمہ کے نام اہم پیغام

نفرتیں مٹائیں، محبتیں بڑھائیں: حافظ طاہر اشرفی کا رمضان کی آمد پر امتِ مسلمہ کے نام اہم پیغام

لاہور : چیئرمین پاکستان علما کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کا مقدس مہینہ ہمیں صبر، رواداری اور اتحاد کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ امتِ مسلمہ کے تمام مسائل کا حل باہمی وحدت میں پوشیدہ ہے۔
اپنے بیان میں  حافظ طاہر اشرفی نے "پیغامِ پاکستان" کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا  ملک بھر میں امن کمیٹیوں کا نیٹ ورک اس لیے قائم کیا گیا ہے تاکہ "پیغامِ پاکستان" کی روح کو گھر گھر تک پہنچایا جا سکے۔ پاکستان میں بین المسالک ہم آہنگی کی مثال نہیں ملتی۔ اسلام آباد واقعے کے بعد تمام مسالک کے علما کا ایک جگہ جمع ہونا دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے کہ ہم ایک ہیں۔
حافظ طاہر اشرفی نے انتہا پسندانہ سوچ کو مسترد کرتے ہوئے درج ذیل نکات پر زور دیا۔  اسلام امن کا دین ہے، یہاں کسی قسم کے تشدد یا زبردستی کی کوئی جگہ نہیں ہے۔ انتہا پسندانہ نظریات کا خاتمہ صرف ریاست کی نہیں بلکہ ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ان کاکہنا تھاکہ  جو عناصر امت کو فرقہ واریت کی بنیاد پر تقسیم کرنا چاہتے ہیں، قوم ان کا راستہ روکے گی۔

ٹیگز: