Wed, September 16, 2026

تعلیمی سفارت کاری: بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا گروپ اسکالرشپس پر پاکستان پہنچ گیا

تعلیمی سفارت کاری: بنگلہ دیشی طلبہ کا پہلا گروپ اسکالرشپس پر پاکستان پہنچ گیا

اسلام آباد :پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دیرینہ تعلیمی اور ثقافتی تعلقات میں ایک نئے باب کا اضافہ ہوا ہے۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) کے خصوصی سکالرشپ پروگرام کے تحت بنگلہ دیشی طلبہ کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی ہے، جو یہاں کی ممتاز جامعات میں مختلف تعلیمی شعبوں میں اپنی ڈگریاں مکمل کریں گے۔
 ہوائی اڈے پر ایچ ای سی اور یونیورسٹیوں کے اعلیٰ حکام نے طلبہ کا پرجوش خیرمقدم کیا۔ اس پروگرام کا بنیادی مقصد دونوں ممالک کے درمیان علمی وفاق قائم کرنا اور تحقیقی اشتراک کو فروغ دینا ہے۔    عوامی روابط: حکام کے مطابق، یہ طلبہ مستقبل میں دونوں ممالک کے درمیان سفارتی اور عوامی پل کا کردار ادا کریں گے۔
حکومتِ پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ    اگلے تعلیمی بیچ کے لیے انتخاب کا عمل فوری طور پر شروع کیا جا رہا ہے۔
 اس پروگرام کو وسعت دے کر زیادہ سے زیادہ بنگلہ دیشی نوجوانوں کو پاکستان میں تعلیم کے مواقع فراہم کیے جائیں گے۔   

ٹیگز: