لندن : برطانیہ کی متعدد جامعات نے پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کے لیے داخلوں کا عمل روکنا شروع کر دیا ہے۔ یونیورسٹی آف چیسٹر، یونیورسٹی آف وولورہیمپٹن، یونیورسٹی آف ایسٹ لندن، یونیورسٹی آف سنڈر لینڈ، اور کوونٹری یونیورسٹی سمیت 9 یونیورسٹیاں اب پاکستانی اور بنگلہ دیشی طلبہ کو داخلہ نہیں دے رہیں۔
یہ فیصلہ پاکستان اور بنگلہ دیش کے طلبہ کی طرف سے برطانیہ میں سیاسی پناہ (اسائلم) کی درخواستوں میں اضافے کے بعد لیا گیا ہے۔ گزشتہ سال پاکستان اسائلم کی درخواستیں دینے والے ممالک میں سب سے آگے تھا، جس کا اثر برطانوی تعلیمی اداروں پر پڑا ہے۔
برطانوی بارڈر سکیورٹی کی وزیر اینجلا ایگل نے کہا کہ "ویزا سسٹم کا استعمال برطانیہ میں قیام کے لیے بیک ڈور کے طور پر نہیں ہونا چاہیے۔" ان کا کہنا تھا کہ ویزے کا مقصد صرف تعلیمی مقاصد کے لیے ہونا چاہیے، نہ کہ پناہ گزینی کے لیے۔