Wed, September 16, 2026

بھارت میں ہندوتوا کا جنون بے لگام: مودی سرکار کے سیکولر ازم بے نقاب، اقلیتوں کے لیے زمین تنگ

بھارت میں ہندوتوا کا جنون بے لگام: مودی سرکار کے سیکولر ازم بے نقاب، اقلیتوں کے لیے زمین تنگ

نئی دہلی : بھارت میں "اکھنڈ بھارت" کے خواب اور ہندوتوا کے بڑھتے ہوئے غلبے نے جمہوری قدروں کو پامال کر دیا ہے۔ انتہا پسند ہندو تنظیموں کی جانب سے مذہبی جنونیت کو ہوا دینے کے باعث مسلمانوں سمیت تمام اقلیتیں شدید عدم تحفظ کا شکار ہو چکی ہیں۔
 متنازعہ ترانے "وندے ماترم" کو حب الوطنی کے لبادے میں سیاسی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے۔ اقلیتوں کو جبراً اس نظریے کی پیروی پر مجبور کرنا بنیادی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔ریاست اتر پردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے حالیہ اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیانات نے مودی سرکار کے "سیکولر بھارت" کے دعوؤں کو بے نقاب کر دیا ہے۔ ان بیانات سے واضح ہوتا ہے کہ ریاست اب انتہا پسند گروہوں کی سرپرستی کر رہی ہے۔
 بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کو نشانہ بنا کر انہیں جبراً ایک مخصوص ہندو نظریے کے تحت زندگی گزارنے پر مجبور کیا جا رہا ہے، جس سے عالمی سطح پر بھارت کے جمہوری تشخص کو شدید نقصان پہنچا ہے۔
انسانی حقوق کے مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت میں مذہبی آزادی کا خاتمہ اور ہندوتوا کا جبر نہ صرف اندرونی طور پر انتشار کا باعث بنے گا بلکہ پورے خطے کے امن کے لیے بھی ایک سنگین خطرہ ہے۔

ٹیگز: