Wed, September 16, 2026

شہباز شریف کا مشن ویانا: وزیراعظم آسٹریا کے دو روزہ دورے پر روانہ، معاشی و سفارتی ایجنڈا سرِ فہرست

شہباز شریف کا مشن ویانا: وزیراعظم آسٹریا کے دو روزہ دورے پر روانہ، معاشی و سفارتی ایجنڈا سرِ فہرست

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف ایک اعلیٰ سطح کے وفد کے ہمراہ آسٹریا کے دو روزہ سرکاری دورے پر روانہ ہو گئے ہیں۔ آسٹرین چانسلر کی دعوت پر ہونے والا یہ دورہ یورپی یونین کے اہم ممالک کے ساتھ پاکستان کے تجارتی اور سفارتی روابط کو مستحکم کرنے کی کڑی ہے۔
 وزیراعظم ویانا میں آسٹرین چانسلر کرسچین اسٹاکر سے وفود کی سطح پر ملاقات کریں گے، جس میں باہمی تعاون کے نئے افق تلاش کیے جائیں گے۔     دورے کا ایک اہم ترین پہلو دونوں ممالک کے کاروباری افراد کا مشترکہ اجلاس ہے، جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف اور آسٹرین چانسلر خود کریں گے۔ اس کا مقصد پاکستان میں یورپی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔
وزیراعظم اقوام متحدہ کے زیرِ اہتمام ویانا میں منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں شریک ہوں گے اور عالمی برادری کو پاکستان کے نکتہ نظر سے آگاہ کریں گے۔
وزیراعظم کے ہمراہ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وفاقی وزیر عطاء تارڑ اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی موجود ہیں، جو متعلقہ شعبوں میں اپنے آسٹرین ہم منصبوں سے ملاقاتیں کریں گے۔

ٹیگز: