گیولنگ: پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کا بگ بیش لیگ (BBL) میں پہلا میچ کچھ خاص نہیں رہا۔ برسبین ہیٹ اور میلبورن رینیگیڈز کے درمیان میچ میں شاہین 2.4 اوورز میں 43 رنز دے کر بغیر وکٹ کے آؤٹ ہوئے۔
ان کے اوورز میں تین نو بالز اور دو وائیڈز بھی شامل تھیں۔ دوسرے اوور میں انہوں نے تین ڈاٹ بالز سے اچھا آغاز کیا، لیکن بعد میں لائن اور لینتھ برقرار نہ رکھ سکے۔
میچ کے 18ویں اوور میں شاہین نے ٹم سیفرٹ اور اولی پیک کو خطرناک اونچائی پر گیندیں کیں، جس کے بعد امپائرز نے انہیں مزید بولنگ سے روک دیا۔ بولنگ سے ہٹائے جانے کے بعد شاہین کے چہرے پر ہلکی سی مسکراہٹ دیکھی گئی، جبکہ برسبین ہیٹ کے کپتان نیتھن میک سویینی نے اوور کی آخری دو گیندیں خود کروانی پڑیں۔
میلبورن رینیگیڈز نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 212 رنز بنائے۔ ٹم سیفرٹ نے شاندار 102 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ اولی پیک نے 57 رنز بنائے۔ پاکستان کے محمد رضوان نے 10 گیندوں میں صرف 4 رنز بنائے اور پویلین لوٹ گئے۔