Wed, September 16, 2026

پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 79 رنز سے ہرایا، ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں پہلی کامیابی

پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 79 رنز سے ہرایا، ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز میں پہلی کامیابی

ڈارون : آسٹریلیا کے ڈارون میں کھیلے گئے ٹاپ اینڈ ٹی20 سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان شاہینز نے بنگلادیش اے کو 79 رنز سے شکست دے کر سیریز میں پہلی فتح اپنے نام کر لی۔ پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 227 رنز بنائے۔

خواجہ نافع نے خوبصورت بیٹنگ کرتے ہوئے 61 رنز بنائے جن میں 8 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ یاسر خان نے بھی زبردست کھیل پیش کیا اور 62 رنز بنائے جن میں 7 چوکے اور 2 چھکے شامل تھے۔ عبدالصمد نے بھی شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 56 رنز ناٹ آؤٹ اسکور کیے۔

جواب میں بنگلادیش اے ٹیم 17ویں اوور میں صرف 148 رنز پر آؤٹ ہو گئی۔ پاکستان شاہینز کی طرف سے فیصل اکرم اور سعد مسعود نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں۔پاکستان شاہینز کا اگلا میچ ہفتے کو پرتھ سکارچر اکیڈمی کے خلاف ہوگا۔

ٹیگز: