Wed, September 16, 2026

پاک سعودیہ تعلقات کا نیا باب: وزیراعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے

پاک سعودیہ تعلقات کا نیا باب: وزیراعظم شہباز شریف جدہ پہنچ گئے

جدہ : وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سرکاری دورے پر سعودی عرب پہنچ گئے ہیں، جہاں وہ برادر ملک کی قیادت کے ساتھ اہم ترین ملاقاتیں کریں گے۔وزیراعظم کا طیارہ جدہ کے رائل ٹرمینل پر اترا تو وہاں سعودی روایات کے مطابق ان کا استقبال کیا گیا۔     
وزیراعظم کے دورے کا محور آج سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ہونے والی ملاقات ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق اس ملاقات میں درج ذیل پہلوؤں پر توجہ مرکوز رہے گی۔ اس میں  پاکستان کی مالی ضروریات اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع،خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے تحت زراعت، کان کنی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی میں سعودی تعاون،غزہ کی صورتحال اور عالمِ اسلام کو درپیش چیلنجز پر مشترکہ لائحہ عمل شامل ہے۔

ٹیگز: