Wed, September 16, 2026

وزیراعظم شہباز شریف کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف کا اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا اعلان

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں اوورسیز پاکستانیوں کے لیے خصوصی عدالتوں کے قیام کا اعلان کر دیا۔ سمندر پار پاکستانیوں کے سالانہ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی ہمارے سفیر ہیں جنہوں نے ملک کا نام دنیا بھر میں روشن کیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک کروڑ سے زائد اوورسیز پاکستانیوں نے اپنی محنت، دیانت اور لگن سے نہ صرف اپنے خاندان بلکہ ملک کی معیشت کو بھی سہارا دیا۔ شہباز شریف نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی اربوں ڈالر وطن بھیج کر زرمبادلہ کے بحران کو کم کر رہے ہیں، جن کی خدمات کے اعتراف میں ہر ممکن سہولتیں دی جائیں گی۔

وزیراعظم نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر کو سچا پاکستانی اور پروفیشنل قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی سلامتی ان کے ہاتھوں میں محفوظ ہے۔

ٹیگز: