اسلام آباد:چیف جسٹس آف پاکستان کی زیرِ صدارت قومی سطح پر یکساں ای فائلنگ نظام کے قیام کے لیے اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں نیشنل ای فائلنگ فریم ورک کی تیاری اور اس حوالے سے بار سے مشاورت پر غور کیا گیا۔
سپریم کورٹ نے نیشنل ای فائلنگ فریم ورک کی تیاری کے لیے بار سے مشاورت کا آغاز کردیا ہے۔ مجوزہ نظام کے تحت سپریم کورٹ، ہائی کورٹس اور ضلعی عدالتوں میں مقدمات دائر کرنے کے لیے یکساں ای فائلنگ طریقہ کار متعارف کرایا جائے گا۔
مجوزہ نظام سے وکلاء اور سائلین کے لیے مقدمات دائر کرنا آسان ہوگا، جبکہ کیسز کی مؤثر ٹریکنگ اور عدالتی الیکٹرانک ریکارڈ کو یکساں بنانے میں بھی مدد ملے گی۔
نیشنل ای فائلنگ فریم ورک کے حوالے سے آئندہ اجلاس 20 اگست کو ہوگا۔