Wed, September 16, 2026

امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی کا ایندھن بن گئے! چونکا دینے والی رپورٹ

امریکی ہتھیار پاکستان میں دہشت گردی کا ایندھن بن گئے! چونکا دینے والی رپورٹ

اسلام آباد: افغانستان سے امریکی فوج کے انخلا کے بعد وہاں چھوٹا ہوا مہلک اسلحہ اب پاکستان میں خونریزی کا سبب بن رہا ہے۔ واشنگٹن پوسٹ کی سنسنی خیز تحقیقاتی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ امریکی M4 اور M16 رائفلز، نائٹ وژن ڈیوائسز اور جدید ڈرونز شدت پسند تنظیموں کے ہاتھ آ چکے ہیں، جو انہیں پاکستانی سیکیورٹی فورسز کے خلاف استعمال کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ افغان طالبان ان ہتھیاروں کو ٹی ٹی پی اور دیگر گروپوں کو فراہم کر رہے ہیں۔ پاکستانی سپاہی اندھیرے میں لڑنے پر مجبور ہیں 
حکام نے انتباہ دیا ہے کہ امریکی پالیسی کی کوتاہیوں کا خمیازہ پاکستان بھگت رہا ہے، اور دنیا اگر اب بھی خاموش رہی تو دہشت گردی کا یہ سیلاب مزید علاقوں کو لپیٹ میں لے سکتا ہے۔ پاکستان نے ایک بار پھر عالمی سطح پر مطالبہ کیا ہے کہ افغان طالبان کو جواب دہ بنایا جائے اور اسلحے کے غیر قانونی پھیلاؤ کو روکا جائے۔

ٹیگز: