Wed, September 16, 2026

رابی پیرزادہ کی شادی قریب؟ نکاح کی طرف اشارہ کرنے والی تصویر نے سب کو چونکا دیا

رابی پیرزادہ کی شادی قریب؟ نکاح کی طرف اشارہ کرنے والی تصویر نے سب کو چونکا دیا

اسلام آباد: پاکستان کی سابقہ گلوکارہ رابی پیرزادہ نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر کچھ تصاویر پوسٹ کیں، جن کے ذریعے انہوں نے اپنی شادی کا اشارہ دیا۔ ان تصاویر کے ساتھ کیپشن میں رابی نے لکھا، "نکاح سنت ہے اور سنت میں ہی برکت ہے۔"

رابی پیرزادہ نے نکاح کو ایک پاکیزہ رشتہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ وہ تعلق ہے جو محبت کو جائز، عزت کو مضبوط اور رشتہ کو ہمیشہ کے لیے مقدس بنا دیتا ہے۔ انہوں نے مزید دعا کی کہ اللہ ہر نکاح کو سکون، محبت اور رحمت سے بھر دے۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی تصویر میں ایک مرد اور خاتون (جو غالباً رابی خود ہیں) ایک دوسرے کا ہاتھ پکڑے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ اس تصویر کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے ان کی شادی کے حوالے سے تبصرے شروع کر دیے ہیں اور انہیں مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

رابی پیرزادہ نے تصویر کے ساتھ کچھ اشعار بھی لکھے، لیکن اس میں موجود شخص کے بارے میں کوئی وضاحت نہیں دی۔ پھر بھی، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شادی کی مبارکبادیں ملنے کا سلسلہ شروع ہو چکا ہے۔

واضح رہے کہ رابی پیرزادہ نے بطور گلوکارہ، اداکارہ اور ماڈل شہرت حاصل کی، مگر کچھ سال قبل انہوں نے اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کے لیے شوبز انڈسٹری کو چھوڑ دیا تھا۔ اب وہ ایک سماجی کارکن کے طور پر فلاحی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہیں۔

ٹیگز: