Wed, September 16, 2026

دوسرا ون ڈے: سری لنکا نے پاکستان کے لیے 289 رنز کا مشکل ہدف مقرر کر دیا

دوسرا ون ڈے: سری لنکا نے پاکستان کے لیے 289 رنز کا مشکل ہدف مقرر کر دیا

راولپنڈی: پاک،لنکا ون ڈے سیریز کے دوسرے میچ میں سری لنکا نے پاکستان کو 289 رنز کا ہدف دے دیا۔ مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 288 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے جنتھ لیاناگے نے 54 رنز کی اہم اننگز کھیلی، جبکہ کمنڈو مینڈس نے 44 اور سدیرا سماراوکرما نے 42 رنز اسکور کیے۔ دیگر بیٹرز میں کامل مشارا نے 27، پتھم نسانکا نے 24 اور کوشل مینڈس نے 20 رنز بنائے۔

ونندو ہسارنگا 37 اور پرامود مدوشن 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

پاکستان کی طرف سے ابرار احمد اور حارث رؤف نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ محمد وسیم جونیئر نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

ٹیگز: