Wed, September 16, 2026

اقتصادی خودمختاری کی طرف بڑا قدم: پاکستان کی چائنا فنانشل مارکیٹ میں تاریخی انٹری، 'پانڈا بانڈ' کا کامیاب ترین آغاز

اقتصادی خودمختاری کی طرف بڑا قدم: پاکستان کی چائنا فنانشل مارکیٹ میں تاریخی انٹری، 'پانڈا بانڈ' کا کامیاب ترین آغاز

اسلام آباد : پاکستان نے عالمی مالیاتی محاذ پر اپنی اقتصادی سفارت کاری کا لوہا منواتے ہوئے چین کی کیپٹل مارکیٹ میں پہلا 'پانڈا بانڈ' کامیابی سے لانچ کر دیا ہے۔ اس اقدام کو ملکی تاریخ میں اقتصادی خودمختاری اور متبادل عالمی منڈیوں تک رسائی کی جانب ایک بڑا بریک تھرو قرار دیا جا رہا ہے۔
    عالمی سرمایہ کاروں کا غیر معمولی ہجوم: پاکستان کی جانب سے 1.75 ارب یوآن کے بانڈز کی پیشکش کے مقابلے میں بین الاقوامی مارکیٹ سے 8.8 ارب یوآن کی بولیاں موصول ہوئیں۔ یہ 500 فیصد (5 گنا) زائد کا ردعمل ظاہر کرتا ہے کہ عالمی مالیاتی ادارے پاکستان کے معاشی مستقبل پر بڑا داؤ لگانے کو تیار ہیں۔
 پاکستان یہ خطیر سرمایہ صرف 2.5 فیصد کی انتہائی کم شرح سود پر حاصل کرنے میں کامیاب رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق اتنی کم شرح سود پر فنڈز کا ملنا ملکی معیشت کے لیے آکسیجن کا کام کرے گا اور مہنگے مغربی قرضوں پر انحصار کم ہوگا۔ اس کامیاب لانچ کے بعد پاکستان نے باقاعدہ طور پر دنیا کی دوسری سب سے بڑی مالیاتی منڈی (چائنا مارکیٹ) میں اپنے پاؤں جما لیے ہیں، جہاں سے مستقبل میں بھی پاکستان کو فنانسنگ کی آسان راہیں میسر ہوں گی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پانڈا بانڈ کی یہ شاندار کامیابی محض ایک معاشی ہدف نہیں بلکہ پاک چین اسٹریٹجک تعلقات کی ایک نئی جہت ہے، جہاں اب دونوں ممالک روایتی تعاون سے آگے بڑھ کر براہِ راست مالیاتی منڈیوں کی سطح پر ایک دوسرے کے شراکت دار بن چکے ہیں۔ یہ کامیابی دنیا بھر میں پاکستان کی گرتی ہوئی مالیاتی ساکھ کو دوبارہ بحال کرنے میں اہم ترین سنگِ میل ثابت ہوگی۔

ٹیگز: