Wed, September 16, 2026

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی، سرمایہ کاروں کے لیے ملا جُلا رجحان

عالمی سطح پر سونے کی قیمت میں کمی، سرمایہ کاروں کے لیے ملا جُلا رجحان

کراچی: عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 23 ڈالر کی کمی نے ایک بار پھر مارکیٹ کو غیر یقینی صورتحال سے دوچار کر دیا۔ فی اونس سونے کی قیمت اب 3,235 ڈالر ہو چکی ہے، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ سرمایہ کار افراط زر اور عالمی کشیدگی میں کمی کے باعث سونے سے پیچھے ہٹ رہے ہیں۔

پاکستانی مارکیٹ میں بھی اس کمی کا فوری اثر دیکھا گیا۔ 24 قیراط فی تولہ سونا 2,300 روپے کمی کے بعد 3,41,900 روپے پر آ گیا، 
دوسری طرف، چاندی کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ فی تولہ چاندی 3,482 روپے اور 10 گرام چاندی 2,985 روپے پر برقرار ہے۔ ماہرین کے مطابق اگر عالمی سطح پر افراطِ زر میں کمی کا رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں سونے کی قیمتوں میں مزید کمی ممکن ہے۔

ٹیگز: