Wed, September 16, 2026

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان، فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے مقرر

پاکستان میں سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان، فی تولہ 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے مقرر

کراچی: پاکستان بھر میں سونے کی قیمتوں میں آج معمولی کمی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق، فی تولہ سونے کی قیمت 200 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 58 ہزار 100 روپے تک پہنچ گئی ہے۔


ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق، 10 گرام سونے کی قیمت میں 171 روپے کی کمی آئی ہے، جس کے بعد اس کا نیا بھاؤ 3 لاکھ 7 ہزار 13 روپے ہو گیا ہے۔


علاوہ ازیں، عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے کو ملی ہے، جہاں فی اونس سونا 2 ڈالر کم ہو کر 3354 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا ہے۔

ٹیگز: