Wed, September 16, 2026

حج سے پہلے غلافِ کعبہ کو تین میٹر اونچا کر دیا گیا

حج سے پہلے غلافِ کعبہ کو تین میٹر اونچا کر دیا گیا

مکہ مکرمہ:ایامِ حج کی آمد کے ساتھ ہی حرمین شریفین کی انتظامیہ نے خانہ کعبہ کے غلاف کو حسبِ روایت زمین سے تین میٹر اونچا کر دیا ہے۔ یہ قدم ہر سال اس لیے اٹھایا جاتا ہے تاکہ غلافِ کعبہ کو حج کے دوران ممکنہ نقصان سے بچایا جا سکے۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ حفاظتی اقدام 15 ذی الحجہ تک جاری رہے گا۔ ماضی میں بعض عازمینِ حج غلافِ کعبہ کو چھونے کی کوشش کرتے تھے یا اسے تبرک سمجھ کر اس کے ٹکڑے کاٹنے لگتے تھے، جس سے اسے نقصان پہنچتا تھا۔ اسی لیے ہر سال حج کے دنوں میں غلاف کو کچھ عرصے کے لیے اوپر کر دیا جاتا ہے تاکہ مقدس پردے کی عزت و حفاظت قائم رہے۔

ٹیگز: