واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکی افواج نے ایران کے اہم ترین جزیرہ خارگ پر مشرقِ وسطیٰ کی تاریخ کی طاقتور ترین بمباری کی ہے۔ صدر کے مطابق، سینٹکام کی اس کارروائی میں جزیرے پر موجود تمام ایرانی فوجی اہداف کو ملیا میٹ کر دیا گیا ہے۔
خلیج فارس میں واقع جزیرہ خارگ ایران کی 90 فیصد خام تیل کی برآمدات کا مرکز ہے۔ صدر ٹرمپ نے واضح کیا کہ اگرچہ ابھی تیل کی تنصیبات کو نقصان نہیں پہنچایا گیا، لیکن اگر ایران نے آبنائے ہرمز بند کرنے یا جہاز رانی میں مداخلت کی کوشش کی تو اگلا نشانہ ایران کی تیل کی معیشت ہوگی۔