Wed, September 16, 2026

فضا علی نے داماد کے انتخاب کے لیے اپنی حکمت عملی بتا دی

فضا علی نے داماد کے انتخاب کے لیے اپنی حکمت عملی بتا دی

 کراچی:پاکستان کی معروف اداکارہ و میزبان فضا علی نے اپنی بیٹی کی شادی کے سلسلے میں داماد منتخب کرنے کی حکمت عملی سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

فضا علی نے حال ہی میں ایک رمضان ٹرانسمیشن میں اپنی بیٹی فرال کی شادی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ جب وہ بیٹی کے لیے لڑکے کا انتخاب کریں گی تو وہ اس کے گھر خود جائیں گی، اس کے دوستوں سے ملاقات کریں گی اور اس کے ساتھ وقت گزار کر اس کی شخصیت کا تجزیہ کریں گی۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ خاص طور پر لڑکے کے عورتوں کے ساتھ رویے پر دھیان دیں گی اور دیکھیں گی کہ وہ کسی بھی صورت میں بد زبانی تو نہیں کرتا۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر وہ لڑکا ان کی بیٹی کے لیے مناسب لگا تو وہ شادی کے لیے رضا مندی ظاہر کریں گی۔

ٹیگز: